ہبلی :16/اگست (ایس اؤنیوز)ہبلی مہا نگر پالیکا کی منعقدہ عام میٹنگ کے دوران حزب مخالف کے لیڈر سبھاش سندھے نے ہبلی ۔ دھارواڑ جڑواں شہروں کے اکثر مقامات پر گارڈن، نالے، قبرستان ، شمسان اور پالیکا کی زمینات کو اتی کرم کا مسئلہ اٹھایاتو بلا تفریق سبھی پارٹیوں کے ممبران نے مکمل حمایت کی ۔
مسئلہ کو سنجید گی سے لیتے ہوئے تمام ممبران نے متحدہ آواز میں کہاکہ ہبلی دھارواڑ جڑواں شہر میں بااثر لوگوں نے اتی کرم کیا ہے ،کروڑوں روپئے مالیت کے باغات کی اتی کرم کے متعلق سروے کیاجائے۔اتی کرم کے خلاف جانچ کی جائے اور فوری طورپر اتی کرم زمینات کو پالیکا اپنی تحویل میں لے کر تمام کے خلاف کارروائی کی سبھوں نے مانگ کی۔ پالیکا ممبر گنیش ٹگرگونٹی ، سابق میئر بی جے پی کے شیوؤ ہیرے مٹھ اور جے ڈی ایس الطاف کتور نے زور دیا۔
میٹنگ میں بات کرتے ہوئے الطاف کتور نے کہاکہ میرے وارڈ میں دو تین عمارتیں غیر قانونی ہیں، فوری طورپر عمارات کی تعمیر سمیت اجازت نامہ دینے سے پہلے پیشگی اقدامات کرنےکی طرف توجہ دلائی۔ عمارات کی تعمیر کے بعد کارروائی کریں تو ٹھیک نہیں رہے گا۔ شمسان ، نالے ، باغات کی اتی کرم کے خلاف سروے کرتے ہوئے ان کو اپنی تحویل میں لئے جانےو الی کارروائی کی حمایت کرنے کی بات کہی۔ پالیکا کے ایک اور ممبر امیش کوجگیری نے کہاکہ سروے کرتے ہوئے نالے کہاں سے کہاں تک اور کب شروع ہوئے، ان کی کتنی تعداد ہے ،جیسی تفصیلی جانکاری حاصل کی جائے ، اس سروے میں شہر کے محکمہ اراضی اور پالیکا کے افسران مشترکہ طورپر کام کریں اور سروے مکمل ہونے کے بعد رپورٹ سونپیں۔ ہم اس معاملے کو لےکر بنگلورو میں بات کریں گے۔ پالیکا کے میئر ڈی کے چوہان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پالیکا کے تمام ممبران نے پارٹی وغیرہ کاتعصب اور سیاست نہ کرتے ہوئے اتی کرم کے متعلق مکمل حمایت کی ہے، جس کے تحت سروے کئے جانے کا تیقن دیا۔ پالیکا کی نائب میئر لکشمی بجواڑ، ممبران ، مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔